تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے راجنا سرسلہ ضلع میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کا افتتاح کیا جن میں انسٹی ٹیوٹ آف ڈرائیونگ، ٹریننگ اینڈ ریسرچ (آئی ٹی ڈی آر)شامل ہے۔
انہوں نے ضلع کے مندے پلی میں غریبوں کےلیے ڈبل بیڈروم مکانات کا بھی افتتاح انجام دیا۔وزیراعلی بذریعہ سڑک اس گاوں پہنچے اور 1320ڈبل بیڈروم مکانات کا افتتاح انجام دیا۔یہ مکانات غریب اور معاشی طورپر پسماندہ طبقات کے لئے تعمیر کئے گئے ہیں۔
انہوں نے استفادہ کنندگان کو مکانات حوالے کئے اور مکانات میں داخل ہونے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔وزیراعلی نے ریاست کے پہلے آئی ڈی ٹی آرکا افتتاح کیا۔یہ ادارہ 16.48کروڑ روپئے کے صرفہ سے تعمیر کیاگیا ہے۔اس عصری ڈرائیونگ ادارہ میں سیمولیٹرس بھی ہوں گے جس سے نہ صرف جنوبی ہند کی ریاستوں کی ضروریات کی تکمیل ہوسکے گی بلکہ اس سے ڈرائیونگ کی تربیت بھی دی جائے گی۔
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک، ویڈیو وائرل
بعد ازاں وزیراعلی نے سرسلہ میں سرکاری نرسنگ کالج کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے نرسنگ طالبات سے ان کی تعلیم اورہاسٹل کی سہولیات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے سرسلہ کے نواح میں واقع سرداپورگاوں میں واقع عصری زرعی مارکٹ اورضلع کلکٹریٹ کامپلکس کا بھی افتتاح انجام دیا۔انہوں نے مقامی منتخبہ نمائندوں سے بات چیت بھی کی۔
یواین آئی