ETV Bharat / state

Sustainable Cooling and Cold Chain غذائی سلامتی کے فروغ میں دیرپا کولنگ نظام کا اہم رول: تارک راما راو

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ غذائی سلامتی کو فروغ دینے،درآمدات میں اضافہ اورکسانوں کو بااختیار بنانے میں دیرپا کولنگ نظام اہم رول اداکرتا ہے۔ کے ٹی آر نے آج صبح شہرحیدرآبادکے شمس آباد ایرپورٹ کے قریب تلنگانہ سنٹر فار سسٹین ایبل کولنگ کا افتتاح کیا۔ Telangana Centre of Excellence for sustainable cooling and cold chain opened

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 9, 2023, 4:31 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ غذائی سلامتی کو فروغ دینے،درآمدات میں اضافہ اورکسانوں کو بااختیار بنانے میں دیرپا کولنگ نظام اہم رول اداکرتا ہے۔ کے ٹی آر نے آج صبح شہرحیدرآبادکے شمس آباد ایرپورٹ کے قریب تلنگانہ سنٹر فار سسٹین ایبل کولنگ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں اس نوعیت کا یہ پہلا کولنگ سسٹم ہے۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماڈل سہولیات ملک بھر میں کسانوں کی پیداوار کی فراہمی میں مدد کریں گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور نجی شراکت داری کے ساتھ مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ یہ مرکزریاستی حکومت اور یونیورسٹی آف برمنگھم کے درمیان پچھلے سال ہوئی یادداشت مفاہمت کے مطابق قائم کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرکز میں خوراک کے نقصانات کو کم کرنے، کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے جدید علم اور تحقیق کی سہولت دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tomatoes Price حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی

خوراک اور صحت کے تحفظ کو فروغ دینے، کسانوں کو بااختیار بنانے اور برآمدات کو بڑھانے پر نظر رکھنے کے ساتھ، آئی ٹی اور صنعت کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے بدھ کو تلنگانہ سنٹر آف ایکسی لینس فار سسٹین ایبل کولنگ اینڈ کولڈ چین کا افتتاح کیا۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب جی ایم آر انووکس کیمپس میں قائم کیے گئے پائیدار ٹھنڈک کی اختراع کو فروغ دینے اور پورے ہندوستان میں خوراک اور ویکسین سپلائی چین کو بڑے پیمانہ پر فروغ دینے کےلئے تلنگانہ میں اٹھائے گئے اقدامات ملک میں پہلی بار کئے گئے ہیں۔

یو ین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.