ETV Bharat / state

تلنگانہ: بی جے پی کسان مورچہ کا دھرنا

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 6:47 PM IST

بی جے پی کے رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت دھان کی خریداری کے لیے تیار ہے۔ تاہم ریاستی حکومت کی جانب سے اس کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے۔

بی جے پی کسان مورچے کا دھرنا
بی جے پی کسان مورچے کا دھرنا

کسانوں کی جانب سے خریف کے موسم میں اگائی گئی کاشت کی خریداری کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کسان مورچہ کی جانب سے تلنگانہ کے تمام اضلاع میں مختلف مقامات پر دھرنے دیے گئے۔

بی جے پی کے احتجاجی کارکنان نے چندرشیکھررراؤ کی زیر قیادت ٹی آرایس حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

کریم نگر، نلگنڈہ،رنگاریڈی سمیت دیگر اضلاع کے کلکٹریٹس پر یہ دھرنے دیئے گئے۔ بی جے پی کے رہنماوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت دھان کی خریداری کے لئے تیار ہے تاہم ریاستی حکومت کی جانب سے اس کے مناسب انتظامات نہیں کئے گئے۔انہوں نے واضح کیاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے دھان کی خریداری تک ان کااحتجاج جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:چندرا بابو نے تیلگودیشم رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.