ETV Bharat / state

تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023: بی جے پی کا 8 حلقوں پر قبضہ - telangana bjp

تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023 کے نتائج کے بعد کانگریس حلقوں میں جشن کا ماحول ہے تو دوسری طرف بی آر ایس اور بی جے پی کارکنوں میں مایوسی دیکھی جارہی ہے۔

تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023: بی جے پی کا 8  حلقوں پر قبضہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 3, 2023, 7:28 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023 کے نتائج کے بعد کانگریس حلقوں میں جشن کا ماحول ہے تو دوسری طرف بی آر ایس اور بی جے پی کارکنوں میں مایوسی دیکھی جارہی ہے۔ بی جے پی کو 2018 اسمبلی انتخابات کے مقابلہ میں اب کی بار زیادہ سیٹیں ملی ہیں لیکن نتائج بی جے پی کی توقع کے مطابق نہیں ہے۔ اس بار بی جے پی نے 8 حلقوں پر اپنا قبصہ جمایا ہے۔ بی جے پی کے سرپور سے امیدوار ڈاکٹر پی ہریش بابو، عادل آباد سے پائل شنکر، نرمل سے مہشور ریڈ، آرمور سے پی راکیش ریڈی، کاما ریڈی سے کے وینکٹ رامنا ریڈی، نظام آباد سے ڈی سوریہ نارائنا، گوشہ محل سے ٹی راجہ سنگھ اور مدھول سے رام راؤ پوار نے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر نے اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کردیا

ریاست تلنگانہ کا قیام 2014 عمل میں آیا اور اسی سال یہاں منعقد ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 5 نشستیں حاصل ہوئی تھیں۔ حلقہ اسمبلی عنبرپیٹ سے جی کشن ریڈی، گوشہ محل سے راجہ سنگھ، اپل سے این پربھاکر، مشیرآباد سے ڈاکٹر لکشمن اور خیریت آباد سے رام چندر ریڈی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اسی طرح 2018 اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو صرف ایک حلقہ پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ اس مرتبہ راجہ سنگھ گوشہ محل حلقہ سے جیتے تھے۔ 2014 کے مقابلہ میں 2018 اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو کافی نقصان ہوا تھا، لیکن 2022 کے جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی نے شاندار مظاہرہ کیا تھا اور ان انتخابات میں بی جے پی کے 44 کونسلرز کامیاب ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.