ETV Bharat / state

United Muslim Forum Meeting یونائٹیڈ مسلم فورم کا بی آر ایس کو حمایت کا اعلان - یونائیٹڈ مسلم فورم

یونائیٹڈ مسلم فورم کے ایک وفد نے بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی سے ملاقات کی۔ کے ٹی راما راؤ نے ریاست تلنگانہ کی اقلیتوں بالخصوص مسلم اقلیت کے مختلف مسائل سے متعلق مطالبات پر مشتمل تفصیلات پیش کیں.

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کو لے کر یونائٹیڈ مسلم کی اہم میٹنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 12:13 PM IST

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کو لے کر یونائٹیڈ مسلم کی اہم میٹنگ

حیدرآباد:تلنگانہ میں رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2023 کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکی ہیں۔

سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت میں زور شور سے تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے اور لوگوں کے گھروں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔اس درمیان مسلم تنظیمیں بھی مسلمانوں کے مسائل کو لے کر سرگرم ہوگئی ہیں۔مسلم تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں کے مسائل کو اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یونائیٹڈ مسلم فورم کے ایک وفد نے بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی سے کل ملاقات کی۔ کے ٹی راما راؤ نے ریاست تلنگانہ کی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے مختلف مسائل سے متعلق مطالبات پر مشتمل تفصیلات پیش کیں۔

یونائیٹڈ مسلم فورم کے ارکان نے شخصی طور پر انہیں مطالبات کے بارے میں واقف کروایا۔ کے ٹی راما راؤ نے بی آر ایس پارٹی کی جانب سے وفد کو یقین دلایا کہ جب بی آر ایس پارٹی نئی حکومت تشکیل دے گی۔ اس نمائندگی میں پیش کردہ مطالبات پرعمل آوری کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:Telangana Assembly polls تلنگانہ انتخابات کےلئے اعلامیہ کی اجرائی، پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ جاری

اجلاس کے اختتام پرمسلم یونائیٹڈ فورم نے ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام اقلیتوں سے درخواست کی کہ وہ بی آر ایس پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں۔ فورم نے پہلے ہی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے تمام امیدواروں کی تائید کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.