ETV Bharat / state

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز - تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز

ریاست تلنگانہ میں آج سے دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوا ہے۔ کوروناوائرس کے تناظر میں محکمہ تعلیم کی جانب سے اس بار امتحانی مراکز میں نزلہ، کھانسی یا بخار سے متاثر طلباء کے لیے علیحدہ کمروں کا نظم کیا گیا ہے۔

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 1:50 PM IST

اس برس تلنگانہ میں تقریباً 5 لاکھ 34 ہزار 903 طلباء دسویں کے امتحانات میں حصہ لیں گے۔ وہیں کورونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم نے خاص اقدام اٹھائے ہیں۔

ماسک لگا کر طلباء پہنچے امتحانی مراکز

اس بار محکمہ تعلیم کی جانب سے امتحانی مراکز پر نزلہ، کھانسی یا بخار سے متاثر طلباء کیلئے علیحدہ کمروں کا نظم کیا گیا۔ ان علامات سے متاثر طلباء سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ دوسروں کی صحت کا خیال کرتے ہوئے علیحدہ کمروں میں امتحانات دیں۔

حکومت اور محکمہ تعلیمات کی جانب سے ماسک لگا کر امتحان گاہ میں آنے کی اپیل پر امتحان میں حاضر ہونے والے اکثر طلباء کو احتیاطی تدابیر کے طور پر فیس ماسک لگا کر مراکز پر آتے دیکھا گیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.