مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذئے اردو ذریعہ تعلیم کے زیر اہتمام 19 تا 25 نومبر 2019ء سات روزہ دینی مدارس کے اساتذہ کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے اشتراک سے ہونے والے اس پروگرام میں مہاراشٹر، کرناٹک اور تلنگانہ کے اہم دینی مدارس اپنے خواہشمند تین اساتذہ کو نامزد کرتے ہوئے ان کے پُرکردہ فارم روانہ کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں : مانو کے فاصلاتی طلبہ کے لیے پلیسمنٹ ڈرائیو
تمام اساتذہ کو قیام و طعام کے علاوہ ٹکٹس کے ادخال پر سفری اخراجات (TA) بھی دیا جائے گا اور پروگرام کے آخر میں سند بھی دی جائے گی۔ مزید تفصیلات ڈاکٹر محمد اکبر، اسسٹنٹ پروفیسر مرکز سے موبائل نمبر 8373984391 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ مرکز نے 2007میں اپنے قیام کے بعد سے تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، کرناٹک اور کیرالا کے اساتذہ کے لیے مسلسل تربیتی پروگرام منعقد کیے ہیں۔