ETV Bharat / state

TDP Celebrates Chandrababu Naidu's Birthday: چندرابابونائیڈو کے یوم پیدائش پر ٹی ڈی پی کارکنان کا جشن - ایم ایل اے اچننائیڈو

این چندرا بابو نائیڈو 20 اپریل 1950 کو چتور ضلع کے ناروی پلی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کانگریس پارٹی سے کیا اور بعد میں وہ اپنے سسر اور سابق وزیر اعلی این ٹی راما راؤ کی تشکیل کردہ ٹی ڈی پی میں شامل ہوگئے۔ TDP Celebrates Chandrababu Naidu's Birthday

چندرابابونائیڈو کی یوم پیدائش پر ٹی ڈی پی کارکنوں کا جشن

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 6:32 PM IST

وجےواڑہ: تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے قومی صدر اور آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو بدھ کو 72 برس کے ہو گئے۔ نائیڈو نے یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں پارٹی قائدین اور کارکنوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔ قبل ازیں نائیڈو نے یہاں کے اندرکیلادری پہاڑ پر واقع دیوی کنکا درگا مندر میں پوجا بھی کی۔

چندرا بابو کا مندر کے احاطے میں مندر کے ایگزیکیٹو آفیسر برامبرمب اور دیگر عہدیداروں نے استقبال کیا۔ مندر کے پجاریوں نے سابق وزیر اعلیٰ کو آشیرواد دیا اور مندر میں پرساد پیش کیا۔ اس دوران تلگودیشم پارٹی کے ریاستی صدر اور ایم ایل اے اچننائیڈو، ایم ایل اے گورنتلا بوچیا چودھری، ایم پی کناکامیڈل، قانون ساز کونسل کے ایم ایل اے بدھا وینکنا ان کے ساتھ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Telugu Desam Party: تلگودیشم کے چالیس سال مکمل، پارٹی نے سیاست میں نئے رجحانات مرتب کئے

این چندرا بابو نائیڈو 20 اپریل 1950 کو چتور ضلع کے ناروی پلی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کانگریس پارٹی سے کیا اور بعد میں وہ اپنے سسر اور سابق وزیراعلی این ٹی راما راؤ کی تشکیل کردہ ٹی ڈی پی میں شامل ہوگئے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انہوں نے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے درگا دیوی کی پوجا کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.