ETV Bharat / state

گیلری کی صلاحیت کا صحیح اندازہ نہ کرنا حادثہ کا سبب: جگدیش ریڈی

تلنگانہ وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا ہے کہ گیلری کی صلاحیت کا صحیح اندازہ نہ کرنا حادثہ کا اصل سبب ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ حادثہ گیلریوں کی صلاحیت کی جانچ نہ کرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 10:22 AM IST

سوریاپیٹ حادثہ تازہ صورتِ حال: گیلری کی صلاحیت کا صحیح اندازہ نہ کرنا حادثہ کا سبب، وزیر جگدیش ریڈی

سوریاپیٹ میں پیش آئے کبڈی اسٹیڈیم حادثہ کو حکومت تلنگانہ نے سنجیدگی سے لیا ہے۔ اور حادثہ میں ہوئے زخمیوں کے مناسب علاج کو ہر ممکن طور پر بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے احکامات صادر کیے ہیں۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ وزیر برقی جگدیش ریڈی نے حادثہ میں زخمی افراد کی عیادت کی اور حادثہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا تیقن دلایا ہے۔

ضلع ایس پی بھاسکر نے کہا کہ وہ حادثے کی ممکنہ وجوہات سے واقف ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔ وزیر برقی جگدیش ریڈی نے زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

کبڈی اسٹیڈیم میں ہونے والے حادثے پر تلنگانہ گورنر تاملی سائی نے صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ وزیر کھیل سرینواس گوڈ نے اہلکاروں سے بات کی اور حادثے کی تفصیلات دریافت کیں۔ پی سی سی کے صدر اتم کمار ریڈی نے بھی تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔

ضلع کلکٹر ونئے کرشناریڈی نے بتایا کہ زخمیوں کو مزید علاج کے لئے حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔ ادھر بی جے پی کے ریاستی صدر بانڈی سنجے نے بھی واقعے پر صدمے کا اظہار کیا۔ یہ حادثہ پیر کی شب نو بجے کے بعد پیش آیا۔

واضح رہے کہ تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع میں 47ویں قومی جونیئر کبڈی کے مقابلوں کے افتتاح کے موقع پر پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں میدان میں لگائی گئی گیلری اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجہ میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

گیلری میں 1500 تماشائیوں کی گنجائش تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ گنجائش سے زیادہ تماشائیوں کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ ان مقابلوں میں ملک کی 29 ریاستوں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ آج افتتاحی تقریب کے موقع پر اس واقعہ کی وجہ سے زبردست ہلچل پیدا ہوگئی اور لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.