ETV Bharat / state

آندھراپردیش: 262 طلبہ کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 9:26 AM IST

کمشنربرائے محکمہ تعلیم وی چنا ویرا بھدروڈو نے بتایا کہ 4 نومبر کو تقریبا چار لاکھ طلبہ نے اسکولس میں حاضری دی۔ ان میں 262 طلبہ کورونا پازیٹیو قرار پائے ہیں۔ یہ ایک فیصد بھی نہیں ہے۔ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ اسکول جانے کی وجہ سے انہیں کورونا ہوا ہے۔'ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ اسکولوں میں ہرجماعت میں صرف 15 تا 16 طلبا ہی موجود رہیں۔'

آندھراپردیش: 262 طلبہ کورونا سے متاثر
آندھراپردیش: 262 طلبہ کورونا سے متاثر

آندھرا پردیش میں2نومبر کو اسکولس دوبارہ کھولے جانے کے بعد 262 طلبہ اور 160 ٹیچرس کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

اسکولس نویں اور دسویں جماعت کیلئے کھولے گئے تھے۔

کمشنر اسکولی تعلیم وی چنا ویرا بھدروڈو نے کہا کہ متاثرہ طلبا اور اساتذہ کی تعداد تشویشناک نہیں ہے۔ جب طلبہ اسکولس کو باقاعدہ آ رہے تھے اس وقت یہ تعداد زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسکولوں میں کورونا سے بچاو کے تمام تر احتیاطی اقدامات کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 4 نومبر کو تقریبا چار لاکھ طلبہ نے اسکولس میں حاضری دی۔ ان میں 262 طلبا کورونا پازیٹیو قرار پائے ہیں۔ یہ ایک فیصد بھی نہیں ہے۔ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ اسکول جانے کی وجہ سے انہیں کورونا ہوا ہے۔'ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ اسکولوں میں ہر جماعت میں صرف 15 تا 16 طلبا ہی موجود رہیں۔'

سرکاری اعداد و شمار کے بموجب آندھرا پردیش میں نویں اور دسویں جماعت میں جملہ 9.75 لاکھ طلبہ موجود ہیں جن میں تقریبا 3.98 لاکھ طلبہ نے جماعتوں میں شرکت کی تھی۔ ریاست میں جملہ 1.11 لاکھ ٹیچرس ہیں۔ ان میں بدھ کو 99,000 اساتذہ نے اسکولس میں حاضری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے متعلق آج اعلان ہوگا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.