ETV Bharat / state

'دہلی تشدد میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا' - مرکزی مملکتی وزیرداخلہ کشن ریڈی بیان

مرکزی مملکتی وزیرداخلہ کشن ریڈی نے کہا ہے کہ دہلی میں تشدد میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔

'دہلی تشدد میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا'

author img

By

Published : Feb 25, 2020, 3:16 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:49 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں بی جے پی کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی مملکتی وزیرداخلہ کشن ریڈی نے واضح کیاکہ 'شہریت ترمیمی قانون مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مودی اور بی جے پی کا سیاسی سطح پر مقابلہ کرنے کے بجائے فرقہ وارانہ جذبات کومشتعل کرتے ہوئے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔'

انہوں نے الزام لگایا کہ 'دہلی میں منصوبہ بند طریقہ سے تشدد برپا کیاجارہا ہے۔'

ریڈی نے مظاہرین سے سوال کیا کہ 'ایک ہاتھ میں قومی پرچم اور دوسرے ہاتھ میں پتھر یہ کس طرح کا احتجاج ہے؟'

انہوں نے کہا کہ 'سیاسی جماعتوں کے جھوٹے پروپگنڈہ میں اقلیتیں نہ آئیں اور ان پر بھروسہ نہ کریں۔ معاشی طاقت کے طورپرملک کو دنیا میں آگے لے جانے کی مودی مساعی کر رہے ہیں۔'

انہوں نے اس پر اپوزیشن کی جانب سے غیر ضروری بیانات دینے کی مذمت کی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.