ETV Bharat / state

من گھڑت خبروں کو پھیلانے سے پرہیز کیا جائے: بی جے پی - telangana

بی جے پی کا یہ احساس ہے کہ وزیراعلی کے دفتر کی جانب سے پیدا کردہ الجھن خطرناک ہے، جس کے نتیجہ میں لوگ دیہی علاقوں کو واپس ہو رہے ہیں۔

stop spreading disinformation: telangana BJP to CM
من گھڑت خبروں کو پھیلانے سے پرہیز کیا جائے: بی جے پی
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 4:44 PM IST

تلنگانہ بی جے پی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ اپنے دفتر کے عہدیداروں کو ہدایت دیں کہ من گھڑت خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں، جس کے سبب ریاست کے عوام میں الجھن پائی جاتی ہے۔

stop spreading disinformation: telangana BJP to CM
من گھڑت خبروں کو پھیلانے سے پرہیز کیا جائے: بی جے پی

اپنے بیان میں بی جے پی کے ریاستی ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ بی جے پی روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں، آٹو ڈرائیورس اور تلنگانہ کے اضلاع اور پڑوسی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے دیگر نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کے بارے میں فکر رکھتی ہے جو گذشتہ دو دنوں سے اپنے مکانات کو واپس لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاریہ ہفتہ کے اوائل میں حیدرآباد میں امکانی لاک ڈاؤن سے متعلق وزیراعلی کے دفتر کی جانب سے میڈیا میں من گھڑت خبروں کے پھیلانے سے جی ایچ ایم سی علاقہ کے لاکھوں افراد کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد میں دوبارہ لاک ڈاون کے تعلق سے عوام کا کیا کہنا ہے؟

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا یہ احساس ہے کہ وزیراعلی کے دفتر کی جانب سے پیدا کردہ الجھن خطرناک ہے جس کے نتیجہ میں لوگ دیہی علاقوں کو واپس ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے تلنگانہ کے دیہی علاقوں میں کووڈ-19 کے معاملات منتقل ہوسکتے ہیں جو اب تک انفکشن سے پاک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پریشانی نے نقل مکانی میں اضافہ کیا ہے اور اس کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی آمدنی متاثر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.