کے سی آر نے کسانوں کو اپنے ہی علاقوں میں فصل فروخت کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کےلیے حکومت آئی کے بی مراکز کا قیام عمل میں لانے کے اقدامات کر رہی ہے۔ شہر کی مارکیٹ مکمل بند کر دی گئی ہیں کسان کسی بھی صورت میں شہر کا رخ نہ کریں۔
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے کسانوں کو فصل کی فروخت کےلیے پریشان نہ ہونے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ جوار کی فصل بازار میں آچُکی ہے اب دھان کی فصل کا موسم ہے، حکومت ان سے رعایتی قیمتوں پر پوری فصل کو خریدے گی اور چیکس کے ذریعے اس کی رقم اکاؤنٹس میں منتقل کریگی اور کسانوں کو شہر آنے نہیں دیا جائےگا۔