ETV Bharat / state

Kishan Reddy on Telangana Govt ہمیں رشوت خوری اور خاندانی سیاست نہیں چاہیے: کشن ریڈی - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ اصل موضوع سے ہٹ کر سیاست کررہے ہیں۔ ہمیں رشوت خوری اور خاندانی سیاست نہیں چاہیے۔ بی جے پی میں جمہوریت ہے، ایک معمولی کارکن بھی وزیر اعلیٰ بن سکتا ہے۔

Kishan Reddy on Telangana Govt
Kishan Reddy on Telangana Govt
author img

By

Published : Apr 16, 2023, 1:54 PM IST

حیدرآباد: مرکزی وزیر کشن ریڈی نے تلنگانہ حکومت پر الزام لگایا کہ ریاستی حکومت ترقیاتی کاموں میں مرکز کے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ حیدرآباد کے گڈی ملکاپور میں رہنے والے کالونیوں کے رہائشیوں کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ حیدرآباد کے گوڈی ملکاپور ڈویژن میں مرکزی وزیر کشن ریڈی نے آج 90 لاکھ روپے کی لاگت سے شروع کیے گئے کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اس کے ایک حصے کے طور پر شاردا نگر کالونی میں سڑک اور پائپ لائن کے کاموں کے لیے 44 لاکھ، جیون کلیان نگر میں سڑک اور پائپ لائن کے کاموں کے لیے 37 لاکھ روپے کی لاگت سے سنگ بنیاد رکھا گیا۔ کشن ریڈی نے اوشودیا کالونی میں 9.5 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کردہ بنیادی صحت مرکز شیڈ کا افتتاح کیا۔

بعد ازاں، انہوں نے ریاستی حکومت پر تنقید کی۔ واضح رہے کہ ترقیاتی کاموں کو لے کر مرکز کی بی جے پی اور ریاست کی بی آر ایس حکومت کا ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ دن قبل وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اپنے دورۂ حیدرآباد، کے موقع پر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ کا ریاستی حکومت پر الزام لگایا تھا۔ دوسری جانب ریاستی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس کے ترقیاتی کام پورے ملک کے لیے مثال ہیں۔ امسال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ریاست کے عوام اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کون صحیح تھا۔ اور کس حکومت نے عوام کے لیے کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.