ETV Bharat / state

MANUU Admission 2022: اردو یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز۔ ایس آئی او مانو نے طلبہ کے لئے جاری کیا ہیلپ ڈیسک

author img

By

Published : May 9, 2022, 2:27 PM IST

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ہمیشہ سے سرگرم رہنے والی طلبہ تنظیم ایس آئی او (اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا) نے گزشتہ سال کی طرح جاریہ سال بھی طلبہ کے آسانی کے لئے ہیلپ لائن ڈیسک کا انعقاد کیا ہے جس کے ذریعے مختلف کورسز میں طلبہ کو رجسٹریشن کے دوران پیش آرہی دشواریوں کو حل کرنے کے لئے مدد فراہم کی جارہی ہے۔Maulana Azad National Urdu University Hyderabad

مانو
مانو

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد نے سال 23-2022 کے داخلے کا اعلان جاری کر دیا ہے جس میں یونیورسٹی کے مختلف کورسز میں داخلے کئے جائیں گے۔ اس کی اطلاع یونیورسٹی کے ویب سائٹ سے دی گئی۔ اس سال یو جی سی نے تمام سنٹرل یونیورسٹیز کے انڈر گریجویٹ کے کورسز میں سی یو ای ٹی(سنٹرل یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ) کے ذریعے داخلے کا اعلان کیا ہے، جس میں مانو کے بھی دیگر انڈر گریجویٹ کے کورسز کو شامل کیا گیا ہے۔ سی یو ای ٹی کے رجسٹریشن کا آخری تاریخ 22 مئی مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مانو میں پی ایچ ڈی، پوسٹ گریجویشن اور پروفیشنل ڈپلومہ جو کہ انٹرنس پر مبنی میں بھی داخلے دیئے جارہے ہیں، تمام طلبہ جو مانو میں داخلے کے خواہشمند ہیں وہ مقررہ تاریخ کے اندر ہی اپنے رجسٹریشن فارم مکمل کرلیں، تاکہ داخلے کی کاروائی یقینی بنا سکیں۔ Maulana Azad National Urdu University Hyderabad

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ہمیشہ سے سرگرم رہنے والی طلبہ تنظیم ایس آئی او (اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا) نے گزشتہ سال کی طرح جاریہ سال بھی طلبہ کے آسانی کے لئے ہیلپ لائن ڈیسک کا انعقاد کیا ہے جس کے ذریعے مختلف کورسز میں طلبہ کو رجسٹریشن کے دوران پیش آرہی دشواریوں کو حل کرنے کے لئے مدد فراہم کی جارہی ہے۔

اس ہیلپ لائن ڈیسک سے طلبہ کی ایک کثیر تعداد جو رجسٹریشن کی پریشانیوں سے دو چار ہیں وہ مستفیض ہو رہی ہے۔ نہ صرف ہیلپ لائن بلکہ وہ طلبہ جن کے آس پاس رجسٹریشن کے سہولیات مہیا نہیں ہیں، جس سے وہ رجسٹریشن کو لے کر پریشان ہوتے ہیں، ایسی حالت میں ایس آئی او ان کے رجسٹریشن فارم کو بھی مکمل کر کے مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ اس ضمن میں ایس آئی او مانو یونٹ کے صدر طلحہ منان خان نے بتایا کہ چونکہ مانو میں داخلے کے لئے طلبہ کی کثیر تعداد پسماندہ علاقوں سے ہوتی ہے، جس کی وجہ سے انھیں رجسٹریشن فارم بھرنے میں طرح طرح کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، طلبہ کے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ایس آئی او گزشتہ کئی سالوں سے ایسے ہیلپ ڈیسک مہیا کراکے ان کی مدد کرتی آرہی ہے اور ان شا اللہ آگے بھی کرتی رہے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس ہیلپ لائن ڈیسک کے ذریعہ روزانہ کم و بیش 15 سے 20 فون کالز و کئی وہاٹس ایپ میسیجز موصول ہوتے ہیں، جس سے متعلق طلبہ کو مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہے۔درج ذیل ہیلپ لائن ڈیسک کے نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔عبدالمقیت (سی یو ای ٹی۔ یوجی کورسز) 9580303655۔اشہد شیرازی (پی جی کورسز) 7838618075محمد رمیز (پی ایچ ڈی) 9932834089۔ نوشاد (پروفیشنل کورسز) 9771825046۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.