ETV Bharat / state

کرونا وائرس کے لیے ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز

author img

By

Published : Jan 28, 2020, 4:31 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:21 AM IST

بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں کرونا وائرس کے مشتبہ معاملات کے سامنے آنے کے بعد گاندھی ہسپتال،چیسٹ اسپتال کو نوڈل سنٹرس قراردیاگیا ہے۔

special-wards-in-hospitals-for-the-corona-virus
کرونا وائرس کے لیے ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز

محکمہ صحت کی ہدایت کے بعد ان ہسپتالوں میں کرونا وائرس کی علامات والے مریضوں کے لئے وارڈز اور خصوصی بستروں کا انتظام کیاگیا ہے۔گاندھی ہسپتال میں 40خصوصی علحدہ وارڈس،فیور ہسپتال میں 40خصوصی علحدہ وارڈس اور چیسٹ ہسپتال میں 20خصوصی علحدہ وارڈس بنائے گئے ہیں اور ایسے مریضوں کے علاج کے سلسلہ میں اسٹاف کو تربیت دی گئی ہے۔ اسی دوران مرکزی حکومت کی وزارت صحت نے تین رکنی ٹیم کو ریاست تلنگانہ بھیجا تاکہ اس موذی وائرس کے پھوٹ پڑنے کے امکان کے نتیجہ میں ریاست میں تیاریوں کا جائزہ لیاجاسکے۔ یہ ٹیم گاندھی اور فیور ہسپتال کا معائنہ کرے گی۔یہ ٹیم اپوڈیمالوجسٹ، انفکشن سے ہونے والے امراض کی دواوں کے ماہر اور نیشنل سنٹر فار ڈیزکنٹرول کے ایک سینئر عہدیدار پر مشتمل ہے۔

یہ وائرس چین میں پھیلا ہوا ہے اور کئی لوگ اس سے متاثر ہیں۔ یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ نئے چینی سال کے آغاز پر اس وائرس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہے، جس کے باعث بہت سی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ چین صوبہ ووہان میں ایک نیا ہسپتال بھی تعمیر کر رہا ہے اور چینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایک ہزار بستروں پر مشتمل اس نئے ہسپتال کی تعمیر چھ دن میں مکمل ہو جائے گی۔

تعمیری کام دن رات جاری ہے اور بھاری مشینری ہسپتال کی سائٹ پر کام کررہی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس پروجیکٹ کا مقصد علاقے میں طبی سہولیات کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ یہ فیبریکیٹڈ عمارت ہو گی جس کی تعمیر بہت جلد مکمل ہو پائے گی اور اس پر لاگت بھی زیادہ نہیں آئے گی۔

صوبہ ووہان میں اس وائرس کے خوف میں مبتلا شہریوں کی ایک بڑی تعداد ہسپتالوں کا رخ کر رہی ہے، جس کے باعث ہسپتال اپنی گنجائش سے زیادہ بھر چکے ہیں جبکہ صوبہ میں موجود ادویات کی دکانوں پر ادویات کی قلت ہو گئی ہے۔

کرونا وائرس کی ابتدا عام بخار سے ہوتی ہے جس کے بعد اس سے متاثرہ مریض کو خشک کھانسی ہوتی ہے۔ اس صورتحال کے ایک ہفتے بعد مریض کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ اس مرض میں مبتلا چند افراد کو طبی امداد کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔
کرونا وائرس کے شکار ہر چار میں سے ایک کیس شدید نوعیت کا ہوتا ہے۔

Intro:Body:

dasdasdasd

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:21 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.