ریاست تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی بی شنکر نائک آرٹی سی ڈرائیور بن گئے۔
دراصل محبوب آباد حلقہ کی نمائندگی کرنے والے شنکر نائک نے قبائلیوں کی سب سے بڑی جاترا میڈارم میں شرکت کے لئے جانے والے عقیدت مندوں کے لئے مقامی بس ڈپومیں خصوصی بس خدمات کا آغاز رکن پارلیمنٹ ایم کویتا کے ساتھ مل کر کیا۔
اس موقع پر اس وقت تمام لوگ حیرت زدہ ہوگئے جب رکن اسمبلی بس ڈرائیور کی نشست پر بیٹھ گئے اور بس ڈپو میں کچھ دیر کے لئے بس چلائی جبکہ ان کے ساتھ موجود برسراقتدار جماعت کی رکن پارلیمنٹ کویتا بس کنڈکٹر بن گئیں اورمسافرین کو انہوں نے ٹکٹ دیئے۔
ان دونوں رہنماوں نے شردھالووں سے خواہش کی کہ وہ اس خصوصی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے میڈارم جاترا جائیں اور آرٹی سی کی سرپرستی کریں کیونکہ آرٹی سی کا سفر محفوظ ہے۔