حیدرآباد: رمضان المبارک کے آخری عشرے کی رحمتوں اور برکتوں کے حصول کےلیے خصوصی اجتماعی مسنون اعتکاف زیر نگرانی علامہ سید حبیب احمد حسینی بارگاہ حضرت سید شاہ نورالدین شاہ قمیسی قادری الجیلانی انتظامیہ کے زیر اہتمام مسجد دیوڑھی نامپلی میں منعقد کیا جائے گا-اس سلسلے میں عاشقان رسولﷺ سے اپیل کی گئی کہ وہ فون نمبر 9885186632 پر ربط کرتے ہوئے نہ صرف اپنا رجسٹریشن کروالیں بلکہ اس ضمن میں مزید تفصیلات بھی حاصل کر سکتے ہیں- مولانا نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم طبقہ کو روزہ کی اہمیت افادیت سے واقف کروائیں گے- تاکہ سنت رسول اللہ اسوء حسنہ پر عمل کر اسلامی شعائر کے مطابق تربیت کے ذریعہ کردار میں تبدیلی ہو سکے- Special Arrangement of Etekaaf
محمدﷺ نے روزہ تراویح کے علاوہ اعتکاف کا بھی اہتمام کیا- آخری عشرے کے دوران سنت رسول اللہ تصوف قرآن احادیث کا درس منتخبہ آیات کا ٹرانسلیشن بھی سکھایا جائے گا- محفل نعت بھی منعقد کی جائے گی- اس کے علاقہ فقہی مسائل و دیگر سے متعلق مفتیان اکرام کے ہمراہ سوال و جواب کا خصوصی سیشن کا بھی نظم کیا گیا ہے- وہیں اجتماعی اور انفرادی دعا کا اہتمام کیا جائے گا-
یہ بھی پڑھیں: Tral People Peeved Over Power Crisis: ماہ رمضان میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان
اعتکاف میں حصہ لینے والوں کےلیے نامینل فیس مقرر کی گئی ہے شمع محمدی کے پروانوں سے اپیل کی کہ وہ اس خصوص میں دلچسپی لیتے ہوئے اجتماعی اعتکاف میں شرکت کریں محفل سے فیوض و برکات حاصل کریں- موجودہ حالات میں انسان مشنری کے مانند ہوگیا ہے ایسے میں اسطرح کی منفرد محافل شاذ و نادر ہی عمل میں لائی جاتی ہے لہذا اس متبرک و بابرکت محفل سے استفادہ کرنے کا مسلم طبقہ کو مشورہ دیا گیا-