ETV Bharat / state

Soaring Tomato Price حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ

حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔عام لوگوں کو اس کے لئے اضافی رقم خرچ برداشت کرنا پڑ رہا ہے جس سے ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 12:23 PM IST

حیدرآباد میں ٹماٹرکی قیمتوں میں اضافہ,عام لوگوں کی پریشانیاں بڑھیں

حیدرآباد:سر پر تاج اور لال نظر آنے والا ٹماٹر اب صرف دور ہی سے بھلا معلوم ہورہا ہے۔ کبھی یہ سبزی منڈی کی شان ہوا کرتا تھا۔ پکوان کی لازمی شئے سمجھے جانے والے ٹماٹر کی قیمت میں چند دنوں میں ہوئے بتدریج اضافہ سے عام آدمی کا سر چکرانے لگا ہے اور ایک کیلو ٹماٹر کی خریداری نہ صرف جیب پر بھاری بوجھ بن گئی ہے بلکہ اس کے ماہانہ بجٹ پر بھی اثر انداز ہورہی ہے۔ بازاروں اور ٹھیلہ بنڈیوں پر کبھی ٹماٹر سجائے جاتے تھے اور خریداروں کا ہجوم ان بنڈیوں اور بازاروں میں ٹماٹر کی خریداری کرتا ہوا دیکھا جاتا تھا۔

ٹماٹر فروخت کرنے والے خریداروں کو آوازیں لگارہے ہیں۔ ٹماٹر کی اضافی قیمت نے تو اب پہلے کے تمام ریکارڈس توڑ دیئے۔ عوام کا ماننا ہے کہ پیاز‘ نمک کے بعد ٹماٹر کی قیمتوں میں آئے بھاری اچھال نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کھائے تو کھائیں کیا؟ ٹماٹر جس کی قیمت شہر حیدرآباد میں کم تھی اور وہ ہر کسی دسترس میں شامل تھا لیکن یہی ٹماٹر اب لوگوں کو آنسو رلا رہا ہے۔

اس کی بڑھتی قیمت سے لوگ نہ صرف پریشان ہیں بلکہ یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ ہائے رے یہ مہنگائی!ٹماٹر کی قیمتوں میں شہر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے دیگر مقامات پر کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت میں 3 گنا سے بھی زائد اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹما ٹر کی قیمت اب بڑھ کر 100 تا 110 روپئے فی کیلو ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Muharram meeting محرم الحرام کے پیشِ نظر حیدرآباد میں اجلاس

ایسے افراد جو روزانہ اپنے گھر کو 3 تا 4 کیلو لے جایا کرتے تھے‘ اب صرف آدھا کیلو ٹماٹر پر ہی اکتفا کرنے پر مجبور ہیں۔ حالانکہ ٹماٹر تقریباً ہر سالن کی لازمی شئے ہے۔ اسے باورچی خانہ کی زینت بھی سمجھا جاتا ہے۔ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جن کا ماننا ہے کہ حکومت کو اس خصوص میں فوری مداخلت کرنی چاہئے تاکہ ان کو راحت نصیب ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.