ETV Bharat / state

ایٹلا راجیندر نے کورونا کیسز کو نظام الدین سے جوڑ دیا - ایٹلا راجندر

تلنگانہ میں جمعہ کے روز کورونا کے چھ نئے کیسز مثبت پائے گئے جس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 1044 ہوگئی۔

Six fresh coronavirus cases reported in Telangana
تلنگانہ میں کورونا کیسز کے 90 فیصد کا نظام الدین مرکز سے تعلق
author img

By

Published : May 2, 2020, 2:00 PM IST

وزیر صحت ایٹلا راجیندر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پھر ایک بار کورونا وائرس معاملات کو مرکز نظام الدین سے جوڑا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے 90 فیصد معاملات کا تعلق دہلی کے نظام الدین مرکز سے ہے۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے کئے گئے سخت اقدامات کی وجہ سے ریاست میں وائرس کی صورتحال قابو میں ہے۔ انہوں نے آئندہ چار دنوں کے دوران کیسز میں مزید کمی کی امید ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتنے دہلی کے نظام الدین مرکز اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد کی فوری طور پر نشاندہی کرتے ہوئے انہیں، ان کے رشتہ داروں اور ملاقاتیوں کو فوری طور پر کورنٹائن کردیا گیا جس کی وجہ سے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکا۔

تلنگانہ میں اب تک اس وبا سے 464 صحتیاب ہوچکے ہیں اور 28 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 552 کورونا مریضوں کا ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بعض میڈیا کی جانب سے کورونا وائرس کو مسلمانوں سے جوڑنے کے بعد یہ معاملہ انتہائی حساس ہوگیا ہے اور ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات سامنے آئے ہیں، ان سب کے باوجود مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے کئی بار کورونا وائرس کو ایک خاص طبقہ سے جوڑکر دیکھا جارہا ہے جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ واضح کیا ہے کہ یہ وبا کسی مذہب یا ذات کےلیے مخصوص نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.