ETV Bharat / state

تلنگانہ میں دوماہ بعد شاپنگ مالس اور مذہبی مقامات کھول دیئے گئے

ریاست تلنگانہ میں ہوٹلوں اور ٹفن سنٹرس کو تقریبا دو ماہ بعد کھولے جانے کے بعد محدود گاہک ہی نظر آئے۔عموماً ان ٹفن سنٹرس اور سڑک کے کنارے لگائے جانے والی کھانے پینے کے اشیا کی دکانات پر عوام کا کافی ہجوم دیکھاجاتا تھا تاہم آج ہجوم میں کمی درج کی گئی اور صرف محدود گاہک ہی نظر آئے۔

تلنگانہ میں دوماہ بعد شاپنگ مالس اور مذہبی مقامات کھول دیئے گئے
تلنگانہ میں دوماہ بعد شاپنگ مالس اور مذہبی مقامات کھول دیئے گئے
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 12:55 PM IST

تلنگانہ میں بیشتر ٹفن سنٹرس میں جسمانی فاصلہ کی برقراری کے لئے ایک جگہ صرف دو افراد کو ہی بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔ان ٹفن سنٹرس میں کھانا سپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ پارسلس کا بھی انتظام کیاگیا۔

ان ٹفن سنٹرس کے مالکین نے کہا کہ آنے والے دنوں میں گاہکوں کی تعداد میں اضافہ کی توقع ہے۔ان مالکین نے کہاکہ ہوٹلوں کو کھولنے سے پہلے ان کو جراثیم سے پاک بنایاگیا۔

منادر میں درشن کی شروعات ہوگئی تاہم کسی بھی قسم کے پرساد کو تقسیم نہیں کیاگیا۔اگرچہ کہ منادر کو آج صبح ہی سے کھول دیاگیا تھا تاہم درشن کرنے والوں کی کمی دیکھی گئی۔

درشن کے سوا،ارچنا اوردیگر کی اجازت دی گئی تھی۔جسمانی فاصلہ کو یقینی بنانے کے لئے فُٹ مارکس بنائے گئے تھے۔ساتھ ہی قطاروں کے لئے بھی مناسب انتظام کیاگیا تھا۔تھرمل اسکریننگ اور سینی ٹائزرس کے استعمال کے بعد ہی منادر میں درشن کرنے والوں کواجازت دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.