ETV Bharat / state

Bhadradri Kothagudem Road Accident تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں سڑک حادثہ، چارافراد ہلاک - تلنگانہ میں سڑک حادثہ

تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کوتہ گوڑم میں لاری اور کار کی ٹکر ہوئی جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ وہیں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Four Died in road accident in Telangana

تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں سڑک حادثہ، چارافراد ہلاک

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 11:00 AM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں کوٹی لنگالا کی ایلندو۔ محبوب آباد کے حدود میں اُس وقت پیش آیا جب لاری اور کار کا تصادم ہو گیا۔ اس حادثہ میں کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور ایک مسافر شدید زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ کار کو شدید نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کام شروع کردیئے۔ پولیس نے زخمی کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور سمیت تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک کی موت اسپتال منتقلی کے دوران ہوئی۔

مرنے والوں کی شناخت ہنمکنڈہ ضلع کے کملا پور کے اروند، ورنگل کے رامو، شیوا اور نرسم پیٹ کے رہنے والے رندھیر کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔تمام مہلوکین شادی سے پہلے کی شوٹنگ کے لیے بھدردری ضلع کے موتے علاقہ کو جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 16 جنوری کو آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک دس ماہ کا بچہ اور ایک شخص ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ حادثہ چتور ضلع کے گنگاورم میں اُس وقت پیش آیا جب ٹہری ہوئی مال بردار گاڑی کو ایک کار نے ٹکر دے دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ کار میں سوار دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Chittoor Road Accident چتور سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.