تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں ماونوازوں کے وال پوسٹر سے سنسنی پھیل گئی۔
اس پوسٹر میں جو لال سیاہی سے لکھاگیا ہے، ماونوازوں نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگل میں پولیس کی تلاشی مہم کو روک دیا۔
انہوں نے انتباہ دیا کہ پولیس کی تلاشی مہم نہ روکی گئی تو ٹی آرایس رہنما بھیمیشور راو کی طرح حکمران جماعت ٹی آرایس کے علاوہ بی جے پی کے رہنماوں کو نشانہ بنایاجائے گا۔
تلنگانہ ریاست میں ماوئسٹ پھر سے سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔ متحدہ آندھراپردیش میں ماوئسٹ کافی سرگرم تھے،ریاست کے اضلاع ورنگل،کریم نگر نلگنڈہ میں اپنی سرگرمیوں سے پولیس اور رئیس افراد کو نشانہ بنایا کرتے تھے۔
تاہم 2014 میں تلنگانہ کے وجود کے بعد ان کی سرگرمیاں بند ہوگئی تھی مگر اب یہ دوبارہ سرگرم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔