پروفیسر سید علیم اشرف جائسی، ڈین بہبودی طلبہ و صدر نشین دوبارہ کشادگی کمیٹی کے بموجب دوسرے مرحلے میں تمام شعبوں کے ریسرچ اسکالرس کو یونیورسٹی آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ہاسٹل کی سہولت صرف اہل طلبہ کو دی جارہی ہے۔ جن طلبہ نے اسے 'عارضی سہولت' کے طور پر حاصل کیا تھا اور جو اسکالر پی ایچ ڈی کے دوران 4 سال تک ہاسٹل سے استفادہ کرچکے ہیں، انہیں یہ سہولت نہیں دی جائے گی۔
تمام متعلقہ شعبوں کے صدور اور لڑکوں لڑکیوں کے ہاسٹلس کے پرووسٹ و نیز پراکٹر سے دوسرے مرحلے کی کشادگی میں سہولت پہنچانے کے لیے کہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
امن و آشتی اور روحانیت کے علمبردار مولانا وحیدالدین خاں پر خصوصی رپورٹ
یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ اردو یونیورسٹی نے لاک ڈاون کے آغاز ہی سے آن لائن کلاسس کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ یونیورسٹی نے دو سمسٹرس کے امتحان بھی کامیابی کے ساتھ آن لائن منعقد کیے ہیں۔
یو این آئی