ETV Bharat / state

حیدرآباد: دوسرے مرحلے کی میٹرو چلائی گئی

کورونا وائرس کے پیش نظر آن لائن معاملت کے ساتھ اسمارٹ کارڈ، موبائل کیو آر ٹکٹ سسٹم کے ذریعہ ٹکٹز جاری کیے گئے۔

حیدرآباد: دوسرے مرحلے کی میٹرو چلائی گئی
حیدرآباد: دوسرے مرحلے کی میٹرو چلائی گئی
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 5:20 PM IST

شہر حیدرآباد کے ناگول سے رائے درگم تک دوسرے مرحلہ کے تحت میٹرو ٹرین آج چلائی گئی۔ کورونا کے زیر اثر میٹرو ٹرین میں مسافرین کی کم تعداد دیکھی گئی۔

میٹرو ریل کے اسٹیشنوں کو جراثیم سے پاک بنایا گیا، مسافرین کے لئے تھرمل اسکریننگ کی گئی،کورونا کو دیکھتے ہوئے تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے۔میٹرو ریل کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں کے دوران مسافرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔اسٹیشنوں پر تمام تر احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر ٹکٹس جاری نہیں کئے گئے بلکہ آن لائن معاملت کے ساتھ اسمارٹ کارڈ، موبائل کیو آر ٹکٹ سسٹم کے ذریعہ ٹکٹس جاری کئے گئے۔ ٹرینیں صبح 7 بجے سے 12 بجے تک اور شام 4 بجے سے رات9 بجے تک چلائی جارہی ہیں۔ تھرمل اسکریننگ کے بعد کورونا کی علامات نہ رکھنے والے افراد کو ہی اسٹیشنوں میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

ہاتھوں کو جراثیم سے پاک بنانا، 6فٹ فاصلہ برقرار رکھنا لازمی کیا گیا جس پر عمل کیاگیا۔ میٹرو اسٹیشنوں کے فرش پر نشانات بنائے گئے۔ ماسک، ہاتھوں پر سائنٹائزیشن، جسمانی فاصلہ جیسے قواعد پر سختی سے عمل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مشہور اداکار جیا پرکاش ریڈی چل بسے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.