موسم گرما میں مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کے لیے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے حیدرآباد ۔ مدورائی ۔ سکندرآباد دو خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرین نمبر07253 حیدرآباد۔مدورائی جمعرات کو 1550 بجے حیدرآباد سے روانہ ہوگی اور جمعہ کو 1440 مدورائی پہنچے گی۔
دوران واپسی ٹرین نمبر07254 مدورائی۔سکندرآبادٹرین جمعہ کو مدورائی سے 1740 بجے روانہ ہوگی اور ہفتہ کو 1600 بجے سکندرآباد پہنچے گی۔یہ خصوصی ٹرینیں سکندرآباد، مریال گوڑہ، نلگنڈہ، ستن پلی، گنٹور،تنالی، اونگول، نیلور، گڈور، رینی گنٹہ، کٹپٹی،تروناملائی، ویلوپورم اور دیگر مقامات پر توقف کرے گی۔ South Central Railway Introduces Special Trains
یواین آئی