ETV Bharat / state

Sanatan Dharma Controversy اداکار پرکاش راج کو جان سے مارنے کی دھمکی، یوٹیوب چینل کے خلاف کیس درج - یو ٹیوب چینل کے خلاف کیس درج

اداکار پرکاش راج ایک ایسے اداکار ہیں جو حکومتوں کی پالیسیوں پرتنقید کرنے میں کبھی نہیں ہچکچاتے۔ ماضی میں ایسی کئی مثالیں ہیں، جہاں انھوں نے بے باکی سے اپنی رائے رکھی ہے۔ حال ہی میں انھوں نے سناتن دھرم سے متعلق ایک بیان دیا جو کئی لوگوں کو ناگوار گزر رہا ہے۔ اس بیان کے بعد پرکاش راج کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ Prakash Raj statement regarding Sanatan Dharma

Prakash Raj gets death threats
Prakash Raj gets death threats
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 2:16 PM IST

حیدرآباد: اداکار، سیاست داں اور سماجی کارکن پرکاش راج نے ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ میں اپنی منفرد اداکاری سے الگ پہچان بنائی ہے۔ پرکاش راج حکومت مخالف بیان بازی کیلئے اکثر سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ پرکاش راج ساؤتھ فلم انڈسٹری کے بہترین اداکار تو ہیں ہی ساتھ میں وہ ایک سرگرم سیاست دان بھی ہیں ۔پرکاش راج اپنے بیانات سے آئے روز خبروں میں رہتے ہیں۔ پرکاش راج پی ایم مودی پر تنقید کرنے میں ذرا بھی نہیں ہچکچاتے۔ پرکاش کو بعض اوقات ایسے بیانات کی وجہ سے پورے ملک میں ٹرول ہونا پڑتا ہے جس سے لوگوں کے سماجی اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ وہیں، کل پرکاش راج نے چاند پر جانے والے چندریان 3 کو لے کر سناتن دھرم سے متعلق ایک بیان دیا تھا، جس کی وجہ سے کچھ لوگ ان سے ناراض ہوگئے تھے اور انہیں اس معاملے میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔ پرکاش راج نے خود دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یوٹیوب کے ذریعے دھمکیاں دی گئی ہیں اور ان کے خاندان کے بارے میں بھی غلط بیانی کی گئی ہے۔اس معاملے میں پرکاش راج کو جس یو ٹیوب چینل کے ذریعہ جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے،اُس کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔پولیس اس معاملے میں تحقیقات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'بائیکاٹ گینگ صرف بھونکتے ہیں کاٹتے نہیں'، پرکاش راج

پرکاش راج نے لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل کی منظوری کے بعد ایک ایکس پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔انھوں نے اسے ایک بھرم ہے۔

اس سے قبل 2019 میں دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار کیلئے ووٹ مانگتے ہوئے پرکاش راج نے کہا تھا کہ بی جے پی نے ملک کو برباد کردیا ہے اگر جمہوریت کو بچانا ہے تو بی جے پی کو ہرانا بہت ضروری ہے

یہ بھی پڑھیں:'جمہوریت کو بچانے کے لیے بی جے پی کو ہرانا ضروری

پرکاش راج نے متنازعہ فلم کشمیر فائلز اور اس کے فلمساز وویک اگنی ہوتری کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے دی کشمیر فائلز پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے 'بیہودہ فلموں میں سے ایک' قرار دیا تھا اور فلم کے پروڈیوسر کو 'بے شرم' بتایا تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ کشمیر فائلز ایک 'پروپیگنڈہ فلم' ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.