قومی دارالحکومت نئی دہلی کی سرحد سنگھو بارڈر پر بڑی تعداد میں کسان گذشتہ 18 دنوں سے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔
اب کسانوں کی حمایت میں فلاحی تنظیمیں بھی آگے آ رہی ہیں۔
حیدرآباد کے مختلف تنظیموں کی جانب سے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا جار ہے-
اس ضمن میں سکینہ فاؤنڈیشن کے صدر آصف حسین سہیل نے احتجاج کیا اس احتجاج میں معصوم بچوں نے حصہ لیا اور زرعی قوانین کو فوری طور پر واپس لینے کی اپیل کی-
مزید پڑھیں:اڈانی گروپ کو پہلے سے نئے زرعی قوانین کے بارے میں پتہ تھا: گرنام چڈونی
اس موقع پر صدر سکینہ فاونڈیشن آصف حسین سہیل نے کہا کہ اگر ملک کے کسان پرشان ہوں گے تو ملک کی ترقی میں رک جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی فلاحی تنظیمیں کسانوں کے ساتھ ہیں-
حکومت کو چاہیے کہ وہ زرعی قوانین کو فوری طور پر واپس لے-