اس کانفرنس میں موجودہ دور میں درپیش مسائل پر گفگتگو کی جائے گی، جس میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے اہل علم شرکت کریں گے۔
تحریک مسلم شباّن کے صدر مشتاق ملک نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آل انڈیاصدائے امت کانفرنس ملت کی جدوجہد کا ایک نیا خاکہ پیش کرے گی۔
اس میں ہماری کمزوریوں اور اور ناکامیوں کو پیش نظر رکھ کر 2019 ء کے بعد ایک نئے بھارت میں ملی جدو جہد کا ایک نیا خاکہ پیش کیا جائے گا-
آئندہ 20 اکتوبر کو حیدر آباد کے نامپلی علاقے کے 'نمائش میدان' پر آل انڈیا صدائے امت کانفرنس منعقد جائے گی۔
اس موقع پر تمام مسلک کے علماء 'دیوبند' بریلوی' شیعہ' سنی' اہلحدیث' مہدی' مسلک کے مرکزی علماء اس جلسہ عام سے مخاطب کریں گے-