شہر میں رعیتو بازار اور اجناس کی دوکان پر اشیأ ضروریہ کی خریدی کے نام پر لوگوں کا اژدہام دیکھے جانے لگا ہے، اسی کے پیش نظر سبزی منڈی گڈی مالکا پور کے تاجرین نے دو دنوں تک کے لیے منڈی بند کر دی ہے۔
سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ منڈی میں سوشل ڈسٹنس پر دھیان نہیں دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے پولیس سبزی فروشوں کے ساتھ بھی سخت سے پیش آرہی ہے جبکہ منڈی بند رکھنے کی ویک وجہ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کو بھی بتایا جارہا ہے۔