ETV Bharat / state

Bara Shaheed Dargah Festival: بارہ شہیدوں کی درگاہ پر روٹیوں کا تہوار - بارہ شہیدوں کی درگاہ

آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں بارہ شہیدوں کی درگاہ پر روٹیوں کا تہوار (روٹلا پنڈوگا) جاری ہے۔جہاں عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ Rottela Panduga begins at Bara Shaheed Dargah in Nellore

بارہ شہیدوں کی درگاہ پر روٹیوں کا تہوار
بارہ شہیدوں کی درگاہ پر روٹیوں کا تہوار
author img

By

Published : Aug 10, 2022, 10:39 PM IST

نیلور: تلنگانہ, تمل ناڈو اور آندھراپردیش سمیت ملک کی مختلف ریاستوں سے لاکھوں زائرین اس میں شرکت کرتے ہیں۔ بارہ شہیدوں کی درگاہ پر ہر سال روٹیوں کا تہوار بڑے پیمانہ پر منایا جاتا ہے ۔یہ مانا جاتا ہے کہ اگر آپ یہاں روٹی چڑھائیں اور دعا کریں تو آپ کی خواہشات پوری ہوں گی۔ زائرین نیلور کے تالاب کے کنارہ ایک دوسرے سے روٹیوں کا تبادلہ کرتے ہیں تاکہ اپنی منت پوری ہوسکے ۔ مختلف منت کی مختلف روٹیاں ہوتی ہیں ملازمت، اولاد، خود کا مکان، صحت اور شادی کی بھی روٹی ہوتی ہے۔ روٹیوں کی تقسیم تالاب میں ہوتی ہے۔ روٹی تہوار محرم کے مہینے میں 12 فوجیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے بتایا جاتا ہے کہ اس علاقہ میں داخل ہونے والی پہلی مسلم فوج کا حصہ تھے ۔ جنگ کے دوران یہ بارہ افراد شہید ہوگئے جن کی یہاں پر مزاریں ہیں ۔ نیلور میں یہ درگاہ کافی مشہور ہے

روٹی کے تہوار کے دوران، بہت سے چیئرٹیبل ادارے عقیدت مندوں میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔ فلم اداکار سونوسود کی چیریٹی کی جانب سے عقیدت مندوں میں کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔ یہاں اپنی مرضی سے روٹی لینے کا رواج ہے، عقیدت مندوں کی منت پوری ہونے کے بعد وہ دوسروں کے لیے روٹیاں دینے کے لیے آتے ہیں۔ تالاب کے کنارہ زائرین کے لیے ایک گھاٹ بنایا گیا ہے۔ درگاہ کے احاطے میں کئی مقامات پر غسل اور پینے کے پانی کے انتظامات کیے گیے ہیں، وہیں زائرین کے کپڑے تبدیل کرنے کے لیے خصوصی کمرے بھی بنائے گئے ہیں۔

کسی بھی ناگہانی واقعہ کو روکنے کیلئے احتیاطی اقدامات کئے گئے۔ درگاہ کے پاس جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے اورڈرون کی مدد سے بھی نظر رکھی جارہی ہے۔ مقامی پولیس کے ساتھ گنٹور اور پراکسم ضلع کے پولیس فورسز کو تعینات کیا گیا، مجموعی طور پر دو ہزار پولیس اہلکار حفاظتی انتظامات میں مصروف ہیں۔ Rottela Panduga begins at Bara Shaheed Dargah in Nellore

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.