ETV Bharat / state

RGI Airport راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی پروازوں کو 28 نومبر سے مین ٹرمنل پرمنتقل کیا جائے گا

حیدرآباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی پروازوں کو 28 نومبر سے مین ٹرمنل پرمنتقل کیا جائے گا۔ قبل ازیں قومی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے علیٰحدہ ٹرمنلس تھے۔ RGIA to Shift International Flight to Main Terminal

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 19, 2022, 5:57 PM IST

حیدرآباد: حیدرآباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی پروازوں کو 28نومبر سے مین ٹرمنل پرمنتقل کیاجائے گا۔ قبل ازیں قومی اوربین الاقوامی پروازوں کے لیے علحدہ ٹرمنلس تھے۔ مسافرین کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر عارضی ٹرمنل ایئرپورٹ کے دائیں طرف بین الاقوامی مسافرین کیلئے بنایا گیا تھا۔ RGI Airport

چیکنگ،سکیورٹی، ایمگریشن اورکسٹم کی جانچ یہاں پر کی جاتی تھی تاہم اب سے مسافرین کو مین ٹرمنل بھیجاجائے گا۔ دوسری طرف ا یئرپورٹ کی توسیع کا کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔ ان کامو ں کی پیشرفت کے پیش نظر امکان ہے کہ 2023 تک یہ کا م مکمل کرلیے جائیں گے۔ یہ ایئرپورٹ سالانہ 1.2کروڑمسافرین کی گنجائش کا قبل ازیں حامل تھا تاہم کوویڈ سے پہلے سال2019ء میں اس کی گنجائش میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 2.1کروڑکیاگیا۔ اس ایئرپورٹ میں موجودہ طورپر بڑے پیمانے پرتوسیع کی جارہی ہے جس سے سالانہ مسافرین کی گنجائش 3.4کروڑ ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Gold seized at Shamshabad Airport شمس آباد ایئرپورٹ پر بڑے پیمانے پر سونا ضبط

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.