ETV Bharat / state

جامعہ نظامیہ میں دینی وعلمی مذاکرہ

عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام 'مسلمانوں کو درپیش چیلنجز اور ان کا حل' عنوان پر حیدرآباد میں ایک علمی مذاکرہ منعقد ہوا۔

jamia nizamia hyderabad
جامعہ نظامیہ میں دینی وعلمی مذاکرہ
author img

By

Published : Jan 20, 2020, 1:58 PM IST

اس مذاکرے میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کا احاطہ کرتے ہوئے ذیلی عنوانات پر ممتاز علما اور اسکالرز نے علمی اور تحقیقی مقالے جات پیش کیے-

جامعہ نظامیہ میں دینی وعلمی مذاکرہ
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی نے بعنوان 'وطن عزیز کا تحفہ اور مسلمانوں کا کردار' پر اپنا مقالہ پیش کیا، شیخ الفقہ نےاپنےمقالے میں ملک کی آزادی کے لیے علما کرام کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی۔مذاکرے میں مختلف علما اور اسکالرز نے مختلف عنوانات پر مقالہ جات پیش کیے۔علمائے کرام نے اپنے مقالے جات میں یہ بتایا کہ دور جدید میں اسلام کی تعلیمات سے استفادہ کرتے ہوئے کامیاب طرز پر بہتر زندگی گزاری جاسکتی ہے، اور اپنے مسائل کو آسانی کے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے۔ نظامیہ کے شیخ الجامعہ مولانا مفتی خلیل احمد نے صدارتی کلمات اد کیے اور مقالہ جات پیش کرنے والے اسکالرز کی حوصلہ افزائی کی-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.