ETV Bharat / state

تیلگو ریاستوں میں یوم جمہوریہ جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا - یوم جمہوریہ

تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندا راجن اور آندھراپردیش کے گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے قومی پرچم لہرایا۔دونوں ریاستوں کے تمام اضلاع میں بھی یوم جمہوریہ تقاریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں۔ اضلاع کے کلکٹروں نے قومی پرچم لہرایا اور پولیس اور طلباء سے سلامی لی۔

تیلگو ریاستوں میں یوم جمہوریہ جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

author img

By

Published : Jan 26, 2021, 2:26 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے کیمپ آفس پرگتی بھون پر قومی پرچم لہرایا۔انہوں نے اس موقع پر ملک کی آزادی کےلیے جان قربان کرنے والوں کی تصاویر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کے لئے ان کی خدمات کو یادکیا۔

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے کیمپ آفس پرگتی بھون پر قومی پرچم لہرایا۔انہوں نے اس موقع پر ملک کی آزادی کےلیے جان قربان کرنے والوں کی تصاویر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کے لئے ان کی خدمات کو یادکیا۔اس موقع پر حکومت کے مشیر راجیو شرماکے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔اس تقریب کی تصاویر کو حکمران جماعت ٹی آرایس کے ٹوئیٹر ہینڈل سے پوسٹ کیا گیا۔تلنگانہ جاگروتی تنظیم کے صدر و وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر کے کویتا رکن قانون ساز کونسل نے بھی ان تصاویر کو اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے یوم جمہوریہ کے موقع پر پوسٹ کیا۔

دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں آج یوم جمہوریہ حب الوطنی کے جذبہ اور جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا۔ ہر جگہ قومی پرچم لہرایاگیا اور ملک کی آزادی کےلیے جانیں قربان کرنے والے مجاہدین آزادی اور سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

اس موقع پر مجاہدین آزادی کو تہنیت اور نمایاں خدمات انجام دینے والے ملازمین کو ایوارڈز پیش کئے گئے۔ تلنگانہ کے دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں یوم جمہوریہ کی تقاریب جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منائی گیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے دفاتر میں بھی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.