اکبرالدین اویسی نے کہا کہ حسین ساگر، حسین شاہ ولیؒ کا بنایا ہوا ہے جو 4700 ایکڑ پر محیط تھا اب 700 ایکڑ بھی نہیں رہا۔ انھوں نے کہا اس اراضی پر پی وی نرسمہاراو اور این ٹی راما راو کی سمادھیاں، دکانات اور پارک بنائے گئے۔ جب کہ غریب عوام کے گھروں کو توڑا گیا۔
اکبراویسی نے حکومت کو چلینج کیا اگرآپ میں ہمت ہے تو مذکورہ رہنماوں کی سمادھیاں توڑ کر بتائیں۔
دوسری جانب حکمراں ٹی آر ایس اور بی جے پی نے ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی کے بھائی اکبر اویسی کے تبصرے کو ‘نامناسب’ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسد اویسی کا بی جے پی کو چلینج، روہنگیا بتا کردکھائیں؟