ETV Bharat / state

راموجی فاؤنڈیشن کے ذریعے عبداللہ پورمیٹ پولیس اسٹیشن کی جدید بلڈنگ تعمیر ہوگی

راموجی فلم سٹی کے سامنے واقع بستی عبداللہ پورمیٹ پولیس اسٹیشن کے نئے بھون کی تعمیر کے لئے راموجی فاؤنڈیشن آگے آیا ہے۔ دو کروڑ کی لاگت سے یہ بلڈنگ ایک سال کے اندر بن کر تیار ہوجائے گا۔

NAT-HN-Ramoji Film City MD Vijayeswari new Abdullapurmet Police Station construction-01-07-2021-Desk
راموجی فاؤنڈیشن کے ذریعے عبداللہ پورمیٹ پولیس اسٹیشن کی جدید بلڈنگ تعمیر ہوگی
author img

By

Published : Jul 2, 2021, 12:17 PM IST

(حیدرآباد) راموجی فاؤنڈیشن عبداللہ پورمیٹ پولیس اسٹیشن میں جدید سہولیات سے لیس بلڈنگ کی تعمیر کے لئے آگے آیا ہے۔ جمعرات کو نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے سنگِ بنیاد کے موقع پر تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی اور شہری ترقیات کے وزیر ایلابیلی دیاکر راؤ نے اس کا سنگِ بنیاد رکھا۔

دیکھیں ویڈیو

عوام کی سہولیات اور حفاظتی پہلوؤں کے مدِنظر تعمیر ہونے والے اس پولیس اسٹیشن پر دو کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ وزیر سبیتا اندرا ریڈی، فاؤنڈیشن ایم ڈی وجیشوری سمیت دیگر لوگوں نے یہاں بھومی پوجن کیا۔ جب کہ ایک سال کے اندر یہ بلڈنگ بن کر تیار ہو جائے گی۔

راموجی راؤ اس فاؤنڈیشن کے ذریعہ سماج کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصے لیتے ہیں۔ اسی کے تحت فاؤنڈیشن نے عبداللہ پورمیٹ پولیس اسٹیشن کے لئے نئی بلڈنگ کے قیام کے لیے قدم آگے بڑھایا ہے۔

مزید پڑھیں: کووڈ 19 پر راموجی راؤ کی وزیراعظم سے گفتگو

واضح رہے کہ عبداللہ پورمیٹ پولیس اسٹیشن 11 اکتوبر 2017 کو شروع ہوا تھا۔ فی الحال یہ قومی شاہراہ نمبر 65 پر ایک عارضی بلڈنگ میں چل رہا ہے۔ راموجی فاؤنڈیشن کے ذریعے تعمیر ہونے والی بلڈنگ کی تکمیل کے بعد عبداللہ پورمیٹ پولیس اسٹیشن جلد ہی اپنی ذاتی بلڈنگ میں منتقل ہوجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.