ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں داخل - بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں داخل

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ریاست تلنگانہ میں داخل ہو گئی ہے۔ تلنگانہ کانگریس کے کئی لیڈروں اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ Bharat Jodo Yatra in Telangana

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں داخل

author img

By

Published : Oct 23, 2022, 11:35 AM IST

حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کرناٹک سے تلنگانہ میں داخل ہوگئی۔ راہل، پڑوسی ریاست کرناٹک کے رائچور سے تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل حلقہ میں داخل ہوئے جہاں تلنگانہ کانگریس کے کئی لیڈروں اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ تلنگانہ میں داخل ہونے کے بعد کرناٹک پی سی سی کے لیڈر شیوکمار نے تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کو قومی پرچم سونپا۔ Bharat Jodo Yatra in Telangana

راہل گاندھی کی پدایاترا اب تک 4 ریاستوں میں مکمل ہو چکی ہے۔ تلنگانہ میں داخل ہونے والے راہل گاندھی کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد جمع تھی۔ ان کی یاترا پر کافی بہتر عوامی ردعمل دیکھا گیا۔ جگہ جگہ ان کا استقبال کیا گیا۔ راہل گاندھی نے اتوار کے بعد تین دن کا وقفہ لیں گے۔ راہل گاندھی، اے آئی سی سی صدر کی حیثیت سے ملکارجن کھرگے کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے 24 سے 26 اکتوبر تک یاترا سے وقفہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کا 45واں دن

ریاست میں راہل کی یاترا 12 دن تک جاری رہے گی۔12دنوں میں 375کلومیٹرراہل گاندھی پیدل چلیں گے اور7لوک سبھا و17اسمبلی حلقوں کا احاطہ کریں گے۔ بھارت جوڑو یاترا 31 اکتوبر کو شمس آباد کے راستہ حیدرآباد میں داخل ہوگی۔ یکم اور 2 نومبر کو وہ کوکٹ پلی اور بی ایچ ای ایل کے راستے سنگاریڈی ضلع جائیں گے۔تلنگانہ میں ان کی یاترامیں بڑی تعداد میں کانگریس کے لیڈران اورکارکنان شریک ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران پولیس نے مکتھل کے کئی علاقوں میں ٹریفک پر پابندیاں عائد کر دیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.