ETV Bharat / state

قطب شاہی جامع مسجد کے مینار منہدم - مسجد کے مینار

حیدرآباد میں گزشتہ دنوں ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے شیخ پیٹ میں واقع اس تاریخی مسجد کے چھوٹے مینار منہدم ہوگئے۔

قطب شاہی جامع مسجد کے مینار ٹوٹ گئے
قطب شاہی جامع مسجد کے مینار ٹوٹ گئے
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 2:21 PM IST

Updated : Oct 23, 2020, 3:02 PM IST

حیدرآباد کی قدیم مساجد میں سے ایک قطب شاہی جامع مسجد شیخ پیٹ پچھلے دنوں ہوئی بارش کے دوران اپنے چھوٹے میناروں سے محروم ہوگئی۔

اس ضمن میں شیخ پیٹ کی رہنے والی ایک خاتون نے کہا 'بارش کے دوران میں نے تیز آواز سنی اور پھر بجلی چلی گئی۔ ہم ملبے کا ڈھیر دیکھ کر باہر نکلے۔ خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور مینار ٹوٹ گئے۔ ملبے کو صاف کر کے اسے مسجد کے عقبی حصے میں ڈال دیا گیا ہے۔

قطب شاہی جامع مسجد کے مینار ٹوٹ گئے
قطب شاہی جامع مسجد کے مینار ٹوٹ گئے

اس ضمن میں تلنگانہ وقف بورڈ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ بورڈ نے چار مہینے قبل مسجد کی صفائی اور تعمیر و مرمت کے لیے محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر کو راضی کیا۔ وہاں پودوں کی نشوونما ہو رہی تھی۔ اس کی صفائی کرنے کے فورا بعد ہی انہوں نے مسجد کو بند کر دیا۔ وقف کے ایک اہلکار نےکہا کہ اگرچہ یہ مسجد وقف کی ملکیت ہے اس کی دیکھ بھال اور بحالی کی ذمہ داری محکمہ آثار قدیمہ اور میوزیم کی ہے۔

حیدرآباد کی اس قدیم مسجد کے تعمیر ومرمت کے کام کئی برس سے زیر التوا ہے۔ قطب شاہی دور حکومت میں بنائی گئی اس مسجد کو آباد کرنے کے لیے وقف بورڈ اور محکمہ آثار قدیمہ کو سنجیدگی کے ساتھ اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت بائیوٹیک کو کوویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربے کی اجازت

Last Updated : Oct 23, 2020, 3:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.