ETV Bharat / state

Telangana New Secretariat تلنگانہ سکریٹریٹ میں قرآن خوانی و خصوصی دعا کا اہتمام - وزیر داخلہ محمد محمود علی

حیدرآباد میں تلنگانہ سکریٹریٹ کا گزشتہ روز افتتاح عمل میں آیا وہیں سکریٹریٹ میں واقع وزیر داخلہ محمود علی کے دفتر میں قرآن خوانی و دعا کا اہتمام کیا گیا۔

تلنگانہ سکریٹریٹ میں قرآن خوانی و خصوصی دعا کا اہتمام

author img

By

Published : May 1, 2023, 6:59 AM IST

تلنگانہ سکریٹریٹ میں قرآن خوانی و خصوصی دعا کا اہتمام

حیدرآباد: تلنگانہ سکریٹریٹ کی تاریخی اور بے مثال عمارت کے افتتاح کے موقع پر ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کے دفتر پہلی منزل کمرہ نمبر 12 میں اتوار کو مفتی ڈاکٹر مستان قادری کی نگرانی میں قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ اور وزیر داخلہ محمد محمود علی کے علاوہ دونوں خاندانوں میں خوش حالی اور صحت یابی کے لیے دعاء کی گئی اور افتتاح شدہ عمارت کو ہر قسم کی نظر بد سے محفوظ رکھنے اور امن و امان کے لیے دعاء کی گئی۔ بعد ازاں ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرتے ہوئے سکریٹرییٹ کے افتتاح کی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے اپنے دفتر میں حیدرآباد، سائبر آباد اور راچہ کونڈا پولیس کمشنریٹ میں زونز کی تنظیم نو کی فائل پر دستخط کرتے ہوئے کام کا آغاز کیا اور تینوں پولیس کمشنریٹ میں زونز کے تنظیم نو شدہ عہدوں کو منظوری دی۔ محمد محمود علی نے تقریباً دو بجے نئے سیکرٹریٹ کی پہلی منزل پر اپنی نشست سنبھالی۔ قرآن خوانی اور دعاؤں میں مفتی ڈاکٹر مستان قادری کے ہمراہ مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری اور دیگر حفاظ کرام موجود تھے۔

سکریٹریٹ میں اتوار کو گنگا جمنی تہذیب کی عکاسی نظر آئی کسی وزیر کے دفتر میں پوجا پاٹ کی جارہی تھی تو کہیں پادریوں کے ذریعہ دعائیں کروائی جارہی تھیں جبکہ وزیر داخلہ کے دفتر سے قرآنِ مجید کی تلاوت، نعت شریف اور قصیدہ بردہ شریف کی صدائیں بلند ہورہی تھیں۔ گویا ایسا محسوس ہورہا تھا کہ پورے بھارت کی تہذیب تلنگانہ سکریٹریٹ میں سمٹ آئی ہے۔ اس یادگار اور حسین موقع پر ریاستی وزراء، اراکین مقننہ، صدور نشین، پارٹی قائدین اور کارکنان نے وزیر داخلہ کو مبارکباد پیش کی۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ کے چیف سکریٹری جتیندر، ڈی جی پی انجنی کمار، اے سی بی کے ڈی جی پی روی گپتا، پولیس کمشنرس سی وی آنند (حیدرآباد)، ڈی ایس چوہان (راچہ کونڈہ) اسٹیفن رویندرا (سائبرآباد)، ایڈیشنل ڈی جی پی سندیپ سندیلیا، شیکھا گوئل، مہیش ایم بھاگوت، محترمہ سواتی لکرا، ناگی ریڈی، IGS چندر شیکھر ریڈی DIGs (P&L) رمیش ریڈی، رمیش نائیڈو اور دیگر نے شرکت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو مبارکباد پیش کی۔ علاوہ ازیں محکمہ داخلہ کے دفتر کے تمام عہدیداروں اور ملازمین نے بھی وزیر داخلہ کو نئے سکریٹریٹ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana New Secretariat کے سی آر نے تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کا افتتاح کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.