وزیراعلی آندھراپردیش نےافسران کو ہدایت کی کہ کوویڈ کے تمام اسپتالوں میں پلازما تھراپی کی اجازت دی جائے اور ڈونرز کی حوصلہ افزائی کے لئےانھیں 5 ہزار روپے فراہم کریں۔
آندھراپردیش کےوزیراعلی جگن موہن ریڈی نے کورونا روک تھام کے اقدامات اور آروگیہ شری اسکیم کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے افسران کو حکم دیا،کوویڈ کے تمام اسپتالوں میں پلازما تھراپی کی اجازت دی جائے اور ڈونرز کی حوصلہ افزائی کے لئےانھیں 5 ہزار روپے فراہم کریں۔ اس موقع پر یہ بھی واضح کردیا گیا کہ ضلعی سطح پر آروگیہ شری اسکیم کی ذمہ داریوں کو جے سی انجام دیں گے۔
وزیراعلیٰ جگن نے تمام اسپتالوں میں معیارات بلند کرنے اور بہتر درجہ بندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی نے وزیر صحت اے نانی اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ آروگیہ شری اسکیم پر کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ، انھوں نے آئی وی آر ایس پر مزید وضاحت دینے کے لیے کہا۔
جگن نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو مکمل طبی خدمات کو یقینی بنائیں،صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ اس کے علاوہ گھریلو قرنطینہ میں رہنے والے افراد کو میڈیکل کٹز فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔