ETV Bharat / state

Rabia Saifi: رابعہ سیفی قتل کیس، چار مینار کے دامن میں انصاف کے لیے احتجاج

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 3:36 PM IST

Updated : Sep 6, 2021, 3:52 PM IST

دہلی حکومت میں سِوِل ڈیفنس میں تعینات سَنگم وِہار کی رہنے والی خاتون اہلکار کا چند روز قبل قتل کردیا گیا جس کے بعد اب معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔

Candle march hyderabad
Candle march hyderabad

دہلی سِوِل ڈیفینس اہلکار کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے بعد انہیں انصاف دلانے کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج اور کینڈل مارچ نکالا گیا۔ اس سلسلے کی ایک کڑی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں بھی نظر آئی جہاں تاریخی چار مینار کے دامن میں مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاج کرکے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

رابعی سیفی کو انصاف دلانے کے لیے احتجاج

واضح رہے کہ دہلی سَنگم وِہار کی خاتون اہلکار کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں ناراضگی کی لہر ہے۔

اس تعلق سے سماجی کارکن خالدہ پروین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر متاثرہ کے اہل خانہ کو انصاف دلایا جائے۔

واضح رہے کہ متوفی خاتون دہلی پولیس میں کانسٹیبل کے عہدہ پر فائز تھیں اور دہلی کے سنگم وہار میں رہتی تھیں۔ اسے ڈیوٹی جوائن کئے ابھی صرف چار ماہ ہی مکمل ہوئے تھے۔27 اگست کو جب وہ گھر نہیں لوٹی تو گھر والوں نے تلاش کرنا شروع کیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا اور بعد میں اس کی لاش برآمد ہوئی جس پر چاقو حملہ کے 50 سے زائد نشانات نظر آئے اور گلا بھی کٹا ہوا تھا۔

سماجی کارکن خالدہ پروین نے کہا کہ رابعہ کے قتل کی سی بی آئی جانچ ہو اور خاطیوں کو پھانسی کی سزا دی جانی چاہیے۔ چار مینار کے دامن میں اس کینڈل مارچ میں نوجوانوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Last Updated : Sep 6, 2021, 3:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.