مفتی صادق محی الدین فہیم جامعہ نظامیہ نے کہا کہ اللہ کا پسندیدہ عمل قربانی ہے، قربانی کرنا واجب ہے۔ مسلمان قربانی کا نظم کریں ساتھ ہی صفائی کا خاص خیال کرتے ہوئے قربانی کریں۔
سٹی جمیعۃالعلماء کے صدر مفتی عبدالمغنی مظہری نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عیدالضحیٰ کی نماز و قربانی کے جانور لانے میں رکاوٹیں پیدا نا کریں۔
مسلمانوں نے علماء کی بات کو قبول کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا۔ عیدالفطر کی نماز گھروں میں ادا کی اور حکومت کے نافذ کردہ قوانین و کورونا وائرس کے متعلق فیصلوں پر عمل کیا۔
اب حکومت عیدالضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جانوروں کی منتقلی پر رکاوٹیں پیدا نہیں کریں۔
عیدالضحی کو ایک ہفتہ باقی ہے ابھی تک اضلاع سے جانور حیدرآباد نہیں پہنچا ہے۔