ETV Bharat / state

جی ایچ ایم سی ویب سائٹ سے موجودہ کارپوریٹرز کی تفصیلات حذف

موجودہ کارپوریشن کی میعاد کی تکمیل تک نئے ارکان کی حلف برداری کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔ اسی دوران میونسپل کارپوریشن نے اپنی ویب سائٹ سے موجودہ کارپوریٹرز کی تفصیلات کو حذف کردیا ہے۔

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 6:58 AM IST

جی ایچ ایم سی ویب سائیٹ سے موجودہ کارپوریٹرز کی تفصیلات حذف

حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں 8 فروری تک 300 کارپوریٹرز رہیں گے۔ موجودہ 150 کارپوریٹرس کی میعاد 8 فروری تک ہے۔ ایسے میں منتخب ہونے والے 150 کارپوریٹرز منتخب کارپوریٹرز کی حیثیت سے حلف برداری تک برقرار رہیں گے۔

موجودہ کارپوریشن کی میعاد کی تکمیل تک نئے ارکان کی حلف برداری کیلئے انتظار کرنا پڑے گا۔ اسی دوران میونسپل کارپوریشن نے اپنی ویب سائٹ سے موجودہ کارپوریٹرز کی تفصیلات کو حذف کردیا ہے۔ کارپوریشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطۂ اخلاق کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا تھا۔ تاہم میئر رام موہن اور ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین کے ناموں کو ویب سائٹ پر برقرار رکھا گیا۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کارپوریشن کے نئے کارپوریٹرز منتخب ہوچکے ہیں لہذا ان کی تفصیلات ویب سائٹ پر شامل کرنے کیلئے موجودہ کارپوریٹرز کے ناموں کو ہٹادیا گیا ہے۔

عہدیداروں نے کہا کہ نئے کارپوریٹرز کے نام اور ان کی تفصیلات بہت جلد اپ لوڈ کردی جائیں گی۔ کئی موجودہ کارپوریٹرز نے عہدیداروں کے اس اقدام پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس اقدام سے عوام کیلئے وہ جی ایچ ایم سی کے کارپوریٹرس باقی نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں:'مسلمان بابری مسجد کی شہادت کو بھلا نہیں سکتے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.