ETV Bharat / state

جی ایچ ایم سی انتخابات کی تیاریاں بحال

ریاستی الیکشن کمیشن نے حیدرآباد میں سیلاب کی صورتحال کے بعد انتخابات کے ملتوی ہونے کی قیاس آرائیوں کو خارج از امکان قرار دیا۔

جی ایچ ایم سی انتخابات کی تیاریاں بحال
جی ایچ ایم سی انتخابات کی تیاریاں بحال
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 7:45 AM IST

ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے انتخابات کے سلسلےمیں سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد لوکیش کمار کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے جی ایچ ایم سی حدود میں موجود تمام 150 ڈویژنس کے لئے علحدہ علحدہ رٹرننگ آفیسرس اور اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسرس کے تقررات کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے۔

حیدرآباد میں سیلاب کے بعد کہا جا رہا تھا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے بلدی انتخابات کو ملتوی کرنے کے اقدامات ممکن ہیں لیکن ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ احکام کے بعد ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ریاستی حکومت مقررہ وقت پر انتخابات کے لئے تیار ہے۔

چیف الیکشن کمشنر تلنگانہ پارتھا سارتھی نے گزشتہ ماہ کے دوران کہا تھا ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام بلدیات کے انتخابات ان کے معینہ وقت پر ہی منعقد کئے جائیں گے۔ریاست تلنگانہ میں سیلاب کی صورتحال کے بعد کی جانے والی پیش قیاس آرائیوں کو ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ریاستی الیکشن کمیشن اپنے طور پر مکمل تیار ہے۔ اور اس بات کی کوشش کی جا رہی ہے کہ صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔

مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے ذرائع کے مطابق آئندہ ایک ہفتہ کے دوران جی ایچ ایم سی کی جانب سے ریاستی الیکشن کمیشن اور چیف الکٹورل آفیسر کو ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کے تقررات کے سلسلہ میں تفصیلات روانہ کردی جائیں گی۔

بتایاجاتا ہے کہ آئندہ ہفتہ کے دوران مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے عہدیداروں کا اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا جائے گا اور اس اجلاس میں عہدیداروں کے تقرر کے سلسلہ میں احکام کی اجرائی کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی نے معذور مسلم شخص کو مکان دینےکا وعدہ پورا کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.