فیور اسپتال کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر کے.شنکر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں اب اعلی معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
شہر کی عوام ڈینگو بخار کو لے کر کافی فکر مند ہے لیکن شہر حیدرآباد میں ڈینگو کے بہت کم کیسز سامنے آئے ہیں۔
زیادہ تر لوگ وائرل فیور کے سبب متاثر ہوئے ہیں اس لیے عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سرکاری اسپتالوں میں تمام اقسام کے بخار کے علاج کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک آؤٹ پیشنٹ خدمات فرہام کی جاری ہے دوائی دینے کے لیے 25 کاؤنٹر لگوائے گئے ہیں۔
ڈاکٹر کے شنکر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ صفائی کا خیال رکھیں اور مچھروں سے ہونے والی بیماریوں سے خود کو بچانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں۔