ETV Bharat / state

تلنگانہ کے نئے وزرا کے قلمدانون کا الاٹمنٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 3:01 PM IST

تلنگانہ ریاست کے نئے وزرا کے قلمدانوں کو وزیر اعلی ریونت ریڈی نے الاٹ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں وہ گذشتہ روز قومی دارالحکومت نئی دہلی روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے، اہم لیڈران راہل گاندھی، کے سی وینوگوپال سے ملاقات کی اور ان قلمدانوں کے سلسلہ میں تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست کے نئے وزرا کے قلمدانوں کو وزیر اعلی ریونت ریڈی نے الاٹ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں وہ گذشتہ روز قومی دارالحکومت نئی دہلی روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے، اہم لیڈران راہل گاندھی، کے سی وینوگوپال سے ملاقات کی اور ان قلمدانوں کے سلسلہ میں تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہفتہ کی صبح وزرا کے قلمدانوں کا اعلان کیا۔

وزیراعلی نے داخلہ، بلدی نظم ونسق، ایس سی، ایس ٹی بہبود کے قلمدان اپنے پاس رکھے ہیں۔ نئے قلمدانوں میں ملوبھٹی وکرامارکا کو فائنانس، بجلی کا قلمدان الاٹ کیاگیا ہے۔ اسی طرح تُملا ناگیشورر او کو زراعت، جوپلی کرشنا راو کو آبکاری، سیاحت کا قلمدان دیاگیا ہے۔ اتم کمار ریڈی کو آبپاشی، سیول سپلائز، دامودر راج نرسمہا کو صحت، سائنس اینڈ ٹکنالوجی، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو عمارات و شوارع، سینماٹوگرافی، سریدھر بابو کو آئی ٹی، انڈسٹریز، امور مقننہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔ پی سرینواس ریڈی کو ریونیو، اطلاعات کا قلمدان الاٹ کیاگیا ہے۔ پونم پربھاکر کو ٹرانسپورٹ، بی سی ویلفیر، سیتکا کو پنچایت راج، بہبودی خواتین و اطفال اور کونڈا سریکھا کو جنگلات کا قلمدان دیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اکبر الدین اویسی کی پروٹیم اسپیکر کی حیثیت سے حلف برداری

وزیراعلی ریونت ریڈی نے اپنے وزرا کے قلمدانوں کی فہرست گورنر کے حوالے کی۔ بہت جلد وزرا اپنی اپنی وزارتوں کا چارج سنبھال لیں گے۔

یو این ائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.