ETV Bharat / state

Political secularism سیاسی سیکولرازم نے بھارتی مسلمانوں کو برباد کر دیا، امریکہ میں راہل کی تقریر پر اویسی کا رد عمل

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 6:56 AM IST

اسد الدین اویسی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے سابق راہل گاندھی کو یہ بھی بتانا چاہیے تھا کہ راجستھان میں جنید اور ناصر کو کس طرح مارا گیا۔

اویسی کا رد عمل
اویسی کا رد عمل

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ سیاسی سیکولرازم نے ملک میں مسلمانوں کو تباہ کر دیا اور اس کا استعمال اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں مسلمانوں کی نمائندگی کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا۔ اویسی نے ریاستہائے متحدہ میں کانگریس رہنما راہل گاندھی کے تبصرے پر جوابی حملہ کیا اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے مبینہ واقعات پر بات کی جو 1980 کی دہائی میں ہوئے جب کانگریس اتر پردیش اور مرکز میں بر سر اقتدار تھی۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ میں شروع سے کہہ رہا ہوں کہ سیاسی سیکولرازم کے ذریعے بھارتی مسلمانوں کو برباد کیا گیا۔ سیاسی سیکولرازم کی وجہ سے بھارتی مسلمانوں کو ان کے حقوق اور اختیارات نہیں ملے۔ سیاسی سیکولرازم کو اسمبلی اور پارلیمنٹ میں مسلمانوں کی نمائندگی ختم کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ میں سیاسی سیکولرازم کے خلاف ہوں اور رہوں گا۔

امریکہ میں راہل گاندھی کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جہاں ایک طرف کانگریس رہنماؤں نے مسلمانوں، عیسائیوں، دلتوں اور قبائلیوں پر ہوئے حملوں کی تکلیف کو محسوس کرنے کی بات کی تو وہیں دوسری جانب اویسی نے کہا کہ یہ غیر معقول ہے۔ آپ سے ہندوستانی مسلمانوں پر ایک سوال پوچھا گیا۔ لیکن آپ نے کہا کہ 1980 کی دہائی میں دلتوں اور سکھوں کے ساتھ ایسا ہی ہوا تھا۔

اویسی نے کہا کہ آپ کو بتانا چاہیے تھا کہ مسلمانوں کے ساتھ یہاں کیا ہو رہا ہے۔ انہیں یہ بات اشوک گہلوت (راجستھان کے وزیر اعلیٰ) کو سکھانی چاہیے۔ راہل گاندھی کو یہ بھی بتانا چاہیے تھا کہ راجستھان میں جنید اور ناصر کو کس طرح قتل کیا گیا (مبینہ طور پر فروری میں دائیں بازو کے گروپوں نے)۔ اویسی نے مزید کہا کہ چھتیس گڑھ میں آپ کی حکومت نے ’دھرم سنسد‘ کی سرپرستی کی جہاں مہاتما گاندھی کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔

مزید پڑھیں: Owaisi Slams Rahul On Hindutva: 'ہندوؤں کو اقتدار میں لانا کانگریس کا سیکولر ایجنڈا'

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے 2019 میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) میں ترمیم پر بی جے پی حکومت کی حمایت کی تھی جس کی وجہ سے آج جیلوں میں بند لوگوں کی اکثریت مسلمانوں، دلتوں اور ان لوگ ہیں جو حکومت کے مخالف ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.