تلنگانہ کے وزیر آبکاری سرینواس گوڑکے قتل کی سازش کے معاملہ میں پیٹ بشیرآباد پولیس نے ملزمین کو تحویل میں لے لیا۔ Conspiracy to Assassinate Telangana Minister
عدالت کی ہدایت پرچرلہ پلی جیل سے سات ملزمین کی تحویل حاصل کی گئی اور ان ملزمین سے پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی گئی۔ اس سازش میں کلیدی کردار ادا کرنے والے کے بارے میں پولیس معلومات حاصل کر رہی ہے۔
ملزمین سے یہ بھی پوچھا جارہا ہے کہ پولیس نے ان کے پاس سے جس بندوق کو ضبط کیا ہے، وہ کہاں سے حاصل کی گئی؟
ملزمین سے اُس رقم کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے جو رقم ان کو وزیر کے مبینہ قتل کے لیے دی گئی تھی۔ پولیس، ملزمین سے آئندہ چاردنوں تک پوچھ گچھ کرے گی۔
یواین آئی