ETV Bharat / state

حیدرآباد میں احتجاج کے پیش نظرپولیس تعینات

شہریت ترمیمی قانون،این آر سی اور این پی آر کے خلاف شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں امکانی احتجاج کے پیش نظرپولیس کی بڑی تعداد تعینات کردی گئی ہے۔

police-deployed-in-hyderabad
حیدرآباد میں احتجاج کے پیش نظرپولیس تعینات
author img

By

Published : Jan 16, 2020, 3:25 PM IST

سوشل میڈیا کے ذریعہ پولیس کو اس بات کی اطلاع ملی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیے جانے والے ہیں، جس کے پیش نظر پولیس کو کئی جگہ تعینات کردیاگیا تھا۔ پولیس میں ریپڈ ایکشن فورس،کوئک ری ایکشن ٹیم، ٹاسک فورس، سٹی آرمڈ ریزرو پلاٹونس کو تعینات کیاگیا تھا اور ساتھ ہی پولیس کی بسز بھی تیار رکھی گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں عوام سے خواہش کی گئی تھی کہ وہ بہادر پورہ، مانصاحب ٹینک،نیکلس روڈ، موسی رام باغ، کاچی گوڑہ چوراہا اور ٹولی چوکی علاقوں میں احتجاج کے لیے جمع ہوں۔
سادہ لباس میں بھی پولیس ملازمین کو ٹریفک جنکشنز اور مساجد کے علاوہ دیگر ہجوم والے علاقوں میں تعینات کیاگیا تھا۔ پولیس نے دیر رات تک بھی بندوبست کیا تھا، تاہم کسی بھی قسم کا کوئی احتجاج نہیں ہوا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.