ETV Bharat / state

وزیراعظم نریندر مودی حیدرآباد پہنچ گئے - Hyderabad today

عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر وزیراعظم آج کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والی تین کمپنیز کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم کا دورہ حیدرآباد آج
وزیراعظم کا دورہ حیدرآباد آج
author img

By

Published : Nov 28, 2020, 10:16 AM IST

Updated : Nov 28, 2020, 2:18 PM IST

مہلک وبا کورونا وائرس کے انفیکشن سے تحفظ کے پیش نظر دنیا بھر میں کورونا ویکسین کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے، اس کی تیاری کس مرحلے میں ہے اور وہ کب تک بازار میں دستیاب ہوگی۔

وزیراعظم نریندر مودی حیدرآباد پہنچ گئے

اس سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی آج ویکسین بنانے والی تین کمپنیز کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم کے دفتر نے بتایا ہے کہ مودی حیدرآباد میں واقع بھارت بائیوٹیک، احمد آباد کی ویکسین بنانے والی زیڈز بایوٹیک پارک اور پونے کی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم کا دورہ حیدرآباد آج
وزیراعظم کا دورہ حیدرآباد آج

اس سے وزیراعظم کو کورونا ویکسین کی تیاری مرحلے اور اس سے متعلق چیلنجز کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔

وزیراعظم کے دفتر نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے خود کل تین شہروں کا دورہ کریں گے'۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی حیدرآباد میں بھارت بائیوٹیک، احمد آباد کے زیڈز بائیوٹیک پارک اور پونے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا دورہ کریں گے'۔

ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ 'چونکہ بھارت اب کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہورہا ہے اور وزیراعظم کو ان کمپنیز کے دورے اور سائنسدانوں سے بات چیت سے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری، ملک کے شہریوں کو اس کی دستیابی اور اس سے متعلق چیلنجز کا علم ہوگا'۔

ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام خطوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کے دوران مسٹر مودی نے اس ہفتے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کب تک آئے گی، یہ صرف متعلقہ کمپنی اور سائنسدان ہی درست طور پر بتاسکیں گے۔

Last Updated : Nov 28, 2020, 2:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.